کہیں تو پھول کھلیں گے ، گل بہار چن لائیں
کہیں تو بر سے گی برسات سات ر نگوں کی
تو کیوں نہ ڈھونڈ کے رنگین گل و گلزار چن لائیں
ذرا سی مانگ لیں طیورِ خوش نوائوں سے 
خوشی سی جھومتی ہوئی ، کوئی چہکار چن لائیں
خزاں زدہ ہیں سبھی گل سبھی شجر اپنے
کڑی ہے دھوپ ،شاخِ سایہ دار چن لائیں
وہ اپنا نغمہ جاں ہم جو کھوکے بیٹھے ہیں
اسے تلاش کریں تار تار چن لائیں